ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزارت داخلہ کے افسر کو عدالت نے ضمانت دی

وزارت داخلہ کے افسر کو عدالت نے ضمانت دی

Wed, 08 Jun 2016 12:26:43  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی7جون(آئی این ایس انڈیا)ایک خصوصی عدالت نے مالی فوائدکیلئے متعدد این جی او کو مبینہ طور پر من مانے طریقے سے ایف سی آر اے نوٹس جاری کرنے کے سلسلے میں گرفتار وزارت داخلہ کے افسر آنندجوشی کو آج یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی کہ ملزم کو غیر معینہ مدت کیلئے جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔خصوصی سی بی آئی جج ونود کمار نے50ہزار روپے کے ذاتی بانڈ اور یکساں رقم کے دو مچلکے پیش کرنے پرجوشی کو ریلیف فراہم کی۔جج نے کہاکہ الزام سنگین ہیں لیکن ملزم کو غیر معینہ مدت کے لئے جیل میں نہیں ڈالاجاسکتا۔یہ خیال کرتے ہوئے کہ وہ فرار نہیں ہو گا، ملزم کوضمانت فراہم کی جاتی ہے۔عدالت نے جوشی پرضمانت کی کئی شرائط لگائی اور آگاہ کیاکہ اگر سی بی آئی کوئی شکایت کرتی ہے کہ وہ کسی این جی او یا گواہ سے رابطہ کرنے یا ان کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں توعدالت ضمانت منسوخ کردے گی۔عدالت نے جوشی کو اس وقت تک غازی آباد اور دہلی سے نہیں جانے کی ہدایت دی جب تک تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی۔اس نے افسر کو اپنا پاسپورٹ انکوائری افسر کو سونپنے کو کہا۔بہر حال عدالت نے کہاکہ کسی ہنگامی صورت حال میں وہ عدالت سے پیشگی اجازت لے کر رانچی جا سکتے ہیں جہاں ان کے والدین رہتے ہیں۔عدالت نے کہاکہ وہ کسی گواہ کو متاثر کرنے یا تحقیقات سے گزر رہے کسی این جی او سے رابطہ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔


Share: